4 اگست، 2024، 9:02 AM

چھے یورپی ممالک میں فلسطین کے حق میں مظاہرے

چھے یورپی ممالک میں فلسطین کے حق میں مظاہرے

اسرائیل کی جانب سے مقاومتی کمانڈروں پر حملے کے بعد یورہی ممالک میں وسیع پیمانے پر فلسطین کے حق میں مظاہرے ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے وفا نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے حماس اور حزب اللہ کے اعلی کمانڈروں پر حملوں کے بعد یورپی ممالک میں فلسطین کے حق میں اور صہیونی حکومت کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں۔

بیک وقت چھے ممالک میں ہونے والے مظاہروں کے دوران شرکاء نے صہیونی حکومت کے حملے اور فلسطینیوں کی نسل کشی فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

برطانوی شہر لندن اور مانچسٹر ہزاروں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر صہیونی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا اور فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

ڈنمارک، ہالینڈ، سوئیڈن، جرمنی اور فرانس کے مختلف شہروں میں بھی عوامی مظاہرے ہوئے جس میں شرکاء نے یورپی ممالک کی دوغلی پالیسی پر تنقید کی اور صہیونی حکومت کو جارحیت سے روکنے کا مطالبہ کیا۔

News ID 1925778

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha